قلات:مسافرکوچ اورکارمیں تصادم،بچوں سمیت 4افرادجاں بحق

قلات(روشن پاکستان نیوز) قلات میں مسافرکوچ اورکارمیں تصادم ہونےسےدوبچوں سمیت چارافرادجاں بحق ہوگئےجبکہ چارمسافرزخمی بھی ہوئے۔
لیویزذرائع کےمطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی،جبکہ کارکراچی سےایک خاندان کوعیدمنانےکیلئےپشین لےکرجارہی تھی کےراستےمیں قومی شاہراہ پر حادثہ ہوگیا۔

لیویزذرائع کےمطابق المناک حادثے میں دوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور چار مسافر   زخمی ہوگئے ،لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق اورزخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ بس حادثہ، 45 افراد ہلاک، 8 سالہ بچی معجزاتی طور پر بچ گئی

مزید خبریں