اسلام آباد(ویب ڈیسک )ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اسلام آباد میں کسی بھی جلسے جلوس کی اجازت نہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ موجودہ ایام میں فقط الیکشن مہم سے متعلقہ میٹنگ کی جا سکتی ہیں۔ الیکشن مہم سمیت کسی بھی اجتماع کےلیے ایس ایس پی آپریشنز کو درخواست دینا ضروری ہے۔ بلا اجازت غیر قانونی اجتماع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ امن و امان کے قیام کےلیے اسلام آباد پولیس سے تعاون کریں ۔