بشام(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بشام میں چینی انجینئرزکی ہلاکت پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بشام میں دہشتگردی کاواقعہ بزدلانہ فعل تھا،بشام حملے میں پاکستان کے دشمن ملوث ہیں،چینی بھائیوں، بہنوں سےاظہاریکجہتی کیلئےداسوکادورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف داسو ڈیم کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بشام کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، جب 26 مارچ کو 5 چینی انجینئر اور ایک پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ
ان کا کہنا تھا کہ بےقصور چینی باشندوں اور پاکستانی شہری کو قتل کرنے کا یہ انتہائی بزدلانہ حملہ تھا، اس کی وجوہات کچھ اور نہیں بلکہ یہ تھی کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ پاکستان کے دشمنوں نے کیا، جو پاکستان اور چین کے درمیان ہر روز بڑھتی دوستی کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ڈھونڈتے ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف داسو ڈیم کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کے لیے کوہستان پہنچے تھے۔