وزیرآباد(روشن پاکستان نیوز)وزیرآباد میں پولیس نے صحافت کی آڑ میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے طارق عرف طارو کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے 650 گرام چرس برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد نگر میں اے ایس پی محمد رضا سرکل وزیر آباد کی قیادت میں پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر سابقہ ریکارڈ یافتگان اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کا عمل شروع کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم طارق طارو قوم وڑائچ سکنہ ڈسینے جو کہ اج کل کیلا سکے میں مقیم ہے کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 640 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
مزیدپڑھیں:گیارہ پی ٹی آئی عہدیدار عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم مقدس پیشہ صحافت کی آڑ میں جرائم پیشہ کارروائیوں میں مصروف عمل تھا۔
ملزم نے پیشہ صحافت کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ،اس موقع پر ایس پی وزیر آباد بلال محمود سیار نے ایس ایچ او تھانہ احمد نگر اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی جبکہ سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔












