کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

اسلام آباد(راجہ اسرارحسین)کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن مولاناابوبکرمعاویہ مبینہ طور پر اپنے ہی مدرسے کے 12سالہ لڑکے سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے سرگرم رکن مولاناابوبکرمعاویہ کو اپنے ہی مدرسے کے 12سالہ لڑکے سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا۔

پولیس کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں ایساگھنائونافعل انتہائی قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ،پولیس تحقیقات مکمل کر کے ثبوت عدالت میں پیش کرے گی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جرمن سفیر کی ملاقات

اس موقع پربنائی گئی ویڈیو میں غالباًتفتیشی آفیسرانتہائی غصے میں مولانا ابوبکر معاویہ سے مخاطب ہیں جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے جو کام کیا ہے کیا آپ کو ایسا زیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں آپ کے حوالے سے علما کرام سے فتویٰ لوں گا جو ممبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بیٹھ کر لوگوں کو تبلیغ کرتے اور سمجھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنا کردار دیکھیں اور اپنا مرتبہ دیکھیں !

پولیس آفیسر کے مطابق یہ بات یاد رکھنا ایک چھوٹے سے بچے کے ساتھ اب ظلم و زیادتی کر رہے تھے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ سے ڈر نہیں لگتا ،آپ ممبر پر بیٹھے ہوتے ہیں اتنے عظیم مرتبے پر بیٹھتے ہیں اور کام دیکھیں آپ کیا کر رہے تھے، آپ اللہ تعالی سے دھوکہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں