سائفر،توشہ خانہ کیس،نوازشریف کی سیاست،ملکی حالات پر سینئر قانون دان اعتزاز احسن کی تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ نوازشریف کا سیاسی سفر تمام ہوگیا ہے،اب مریم نواز ،نوازشریف بننے کی کوشش کرے گی ،مریم نواز نوازشریف کی ایکسٹینشن ہے،جس دن الیکشن کمیشن نے فارم اپلوڈ کیے اس میں اتنی بے ضابطگیاں کی گئیں جس کا اندازہ نہیں کیاجاسکتا۔الیکشن کمیشن بدیانت ادارہ ہے، الیکشن کمیشن مجھے توہین عدالت کا نوٹس دے ،میں توہین عدالت کے جرم میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا اور وہاں پر معافی نہیں مانگوں گا بلکہ ٹرائل مانگوں گا، سارے ٹرائل میں میں فارم 47 اور 45 مانگوں گا ،میں ثابت کروں گا کہ اپ بدیانت ہیں۔ سائفر اور توشہ خانہ کیس میں پراسیکیوشن کوسنا گیا اورجب گواہوں کا اور صفائی کا موقع آیا توکیس کا فیصلہ سنادیاگیا،نہ صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا اور نہ ہی فریق کو سنا گیا۔جب تک ہمارے اندر معاشرتی طور پر برداشت اور رواداری نہیں آتی تب تک ہمارے لئے مشکلات ہی مشکلات ہیں، اگر ہمارے اندررواداری نہ آئی تو یہ معاشرہ آپس میں لڑ مڑ کے تباہ ہو جائے گا۔پہلے ہم کہتے تھے دنیا چاند پہ پہنچ گئی ہے، اب ہمارا ہمسایہ ملک بھارت بھی چاند تک پہنچ گیا ہے، دنیا کہاں سے کہاں جا رہی ہے اورہم کہاں جارہے ہیں ؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ اس وقت ملک میں مشکلات زیادہ ہیں اور بہتری کی طرف جانے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی، اس کی بہت ساری وجوہات ہیں ایک تو یہ ہے کہ اس وقت تک ہم اس بہتری کی طرف نہیں جا سکتے جب تک ہم اپنی سوچ کو معاشرتی طور پر برداشت اور جی اور جینے دوکی طرف لیکر نہیں جاتے۔

انہوں نے کہاکہ ایک خاتون ایک کی دکان پر کھڑی ہے اور اس نے ایک ایسا لباس پہنا ہوا ہے جس پر عربی رسم الخط تحریر ہے، وہاں پر ایک مجمع ہو جاتا ہے اور اس خاتون کو ہراساں کیا جاتا ہے اگر پولیس بروقت کاروائی نہ کرتی تو مجمع نے نہ صرف اس خاتون کو مار ڈالنا تھا بلکہ اس دکان کو بھی آگ لگا دینی تھی، اسی طریقے سے گجرانوالہ میں واقعہ ہوا ،جب کہ ایک فیکٹری میں بھی توہین رسالت ۖکے نام پر سری لنکن کو قتل کردیاگیا۔

اعتزازاحسن نے کہاکہ آج تک کسی نے نہیں پوچھا کہ اس کا قصور کیا ہے؟ توہین رسالت کا نعرہ لگایا جاتا ہے اور رحمت اللعالمین کے نام پر ہمارے اندر درندگی سامنے ا جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کی مین وجہ یہ ہے کہ ہم سوچنے سے پہلے ایک بڑا سنگین جرم کر جاتے ہیں، حقیقت کا ہمیں ادراک نہیں ہوتا اور سمجھتے ہیں کہ ہم بالکل ٹھیک جا رہے ہیں اور ہم حق پر ہیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جرمن سفیر کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے اندررواداری نہ آئی تو یہ معاشرہ آپس میں لڑ مڑ کے تباہ ہو جائے گا۔

اعتزازاحسن نے کہاکہ پہلے ہم کہتے تھے دنیا چاند پہ پہنچ گئی ہے، اب ہمارا ہمسایہ ملک بھارت بھی چاند تک پہنچ گیا ہے، دنیا کہاں سے کہاں جا رہی ہے اورہم کہاں جارہے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ جس دن الیکشن کمیشن نے فارم اپلوڈ کیے اس میں اتنی بے ضابطگیاں کی گئیں جس کا اندازہ نہیں کیاجاسکتا۔

فارم 45 ہر پولنگ سٹیشن پر کتنے ووٹ پڑے ہیں وہ ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد فارم 47ٹوٹل ووٹ بتاتا ہے ،الیکشن کمیشن نے جو فارم 45اپ لوڈ کیا ہے اس میں 70 کو 170 بنا دیا اگر 81 ہے تو 10 لگا کے ایک ہزار 81 بنا دیا 49 کو 349 کر دیا ہے ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ نواز شریف،مریم نواز شریف،شہباز شریف،عون چوہدری ، عطا اللہ تارڑکی ایماء پر کیاگیا، انہوں نے اپنوں کو بھی نہیں بخشا، اتحادیوں کے ساتھ بھی دھاندلی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ الیکشن کمیشن مجھے توہین عدالت کا نوٹس دے ،میں توہین عدالت کے جرم میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا اور وہاں پر معافی نہیں مانگوں گا بلکہ ٹرائل مانگوں گا، سارے ٹرائل میں میں فارم 47 اور 45 مانگوں گا ،میں ثابت کروں گا کہ اپ بدیانت ہیں۔

سینئر قانون دان نے کہاکہ ڈونلڈو نے کانگرس کمیٹی میں جو بیان دیا ہے اس کے مطابق اس حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں ہونگی کیونکہ امریکہ اسٹیٹس کو کو ابھی چلانے کی کوشش کرے گا ،ان کے لیے یہ سہولت ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بن گیا ہے ، اور نواز شریف مائنس ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا اتنا رول ہے جتنا مریم نواز کا ہوگا۔ مریم نوازشریف کی ایکسٹینشن ہے ۔

سائفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر اور توشہ خانہ کیس میں پراسیکیوشن کوسنا گیا اورجب گواہوں کا اور صفائی کا موقع آیا توکیس کا فیصلہ سنادیاگیا،نہ صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا اور نہ ہی فریق کو سنا گیا۔

اسحاق ڈار کے وزیرخارجہ بننے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ان کو صرف خوش کیا گیا ہے باقی ان کا کوئی رول
نہیں ہوگا،فیصلے کہیں اور سے ہونگے،صرف اسحاق ڈار کی تسلی کیلئے ان کو وزیرخارجہ لگایاگیا ہے ۔

مزید خبریں