هفته,  23 نومبر 2024ء
گملہ جھیل روڈ اور چھپرا ناران میں گلیشئیرز سے تباہی

مانسہرہ(روشن پاکستان نیوز)مانسہرہ میں ناران جھیل روڈ پر گلیشئیر پھٹنے سے گملہ جھیل روڈ اور چھپرا ناران متاثر ہوئے، مقامی افراد نے تفصیلات بتا دیں، جبکہ ڈی اے کا عملہ راستے بند ہونے کے سبب تاحال مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق گلیشئیرز پھٹنے سے گملہ جھیل روڈ کو نقصان پہنچا ہے۔70 کے قریب ہوٹلز میں سے درجنوں ہوٹلوں برف تلے دب گئے ہیں۔

جبکہ چھپرا ناران میں بھی متعدد ہوٹلز اور گھر برف تلے دبے ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ شاہراہ کاغان مکمل طور پر بند ہو گئی۔

ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شبیر خان کہتے ہیں کہ ناران کاغان میں سڑکوں کا بند ہونا معمول کی بات ہے، جب سڑکیں کھلیں گی تو ریلیف آپریشن شروع کریں گے۔ تاحال عملہ راستے بند ہونے کے سبب تاحال مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

ڈی جی محمد شبیر خان کا مز ید کہنا تھا ہم قبائلی عمائدین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ پالیسی بنائیں کہ گلیشئیر پھٹنے کے روٹس پر کوئی تعمیرات نہ کی جائے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب ڈی جی محمد شبیر خان نے واقعہ پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد رپورٹ بورڈ کو ارسال کرے گی۔

مزید خبریں