جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
گوجرانوالہ،رجسٹرڈ صنعتی ورکرز کو پنشن بک کی تقسیم کا عمل شروع

گوجرانوالہ ( دلشادعلی) چئیر مین ای اور بی آئی اینڈ سیکریٹری اورسیز پاکستانی ایمپلائز اولڈ ایج بینی فیٹس انسٹی ٹیوشن ڈاکٹرارشدمحمود چیر مین ای او بی کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ہیڈ آفس گوجرانوالہ کی طرف سے رجسٹرڈ صنعتی ورکرز کو پنشن بک کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔

اس حوالے سے گذشتہ روز ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے ریجنل آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ریجنل ہیڈ ای او بی آئی گوجرانوالہ کاشف ضیاء خان، بینیفٹ انچارج عمارہ گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد عمران ، سینئر اسسٹنٹ ذکاء اللہ سرا، پرسنل اسسٹنٹ یاسین بٹ و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر انچارج بینیفٹ میڈم عمارہ گل نے رجسٹرڈ صنعتی ورکرز میں پنشن بک تقسیم کیں۔

کاشف ضیاء خان ریجنل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنشن بک کی تقسیم کا یہ طریقہ کار انتہائی خوش آئند ہے، اس طرح شفافیت پر کوئی حرف نہیں آئے گا، ریجنل ہیڈ کاشف ضیاء خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرہ کا آئینہ ہوتے ہیں اور ہمیں اس آئینے میں اکثر دیکھتے رہنا چاہئے تا کہ اصلاح اور خوداحتسابی کا عمل جاری رہے، انہوں نے کہا کہ اچھی شہرت کے حامل صحافیوں کے ذریعے پنشن بکس کی تقسیم کا اقدام شفافیت کے فروغ کے لئے ہے تا کہ بزرگ پنشنرز کسی بھی رکاوٹ کے بغیر پنشن حاصل کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ترقی برائے انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے اسلام آباد ای او بی آئی ہائوس کے دورہ کے موقع پر رجسٹریشن زیادہ سے زیادہ کرنے اورادارہ کے فوائد ، محنت کش، مزدور طبقے تک پہنچانے پر زور دیا ہے ، انہوں نے سرمایہ کاری کی آمدنی 61سے بڑھا کر 200ارب کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ ای او بی آئی کے فنڈ کو 500سے بڑھا کر 1ہزار ارب کرنے پر بھی زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت وسائل برائے انسانی حقوق ترقی کی ماہ فروری2024ء کی پنشن ادائیگی کے لئے اپنے مقررہ بنک الفلاح کو 4ارب 69کروڑ کے پنشن فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد بوڑھے ، معذور ، بیوگان اور یتیم پنشنرز یکم مارچ سے ملک بھر سے اے ٹی ایم پنشن کارڈ کے ذریعے پنشن با آسانی وصول کر رہے ہیں۔

مزید خبریں