جمعه,  18 اپریل 2025ء
صدررپجا سہیل ملک کی عباس شبیر کو’ٹیلون ‘ نیوز کا بیوروچیف مقرر ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رپجا) کے صدر سہیل ملک اور ان کی ٹیم نے عباس شبیر کو Talonنیوز کا بیور چیف مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ عباس شبیر ایک سنیئر اور پروفیشنل صحافی ہے ، امید ہے کہ ٹیلون نیوز کی جانب سے یہ اقدام ادارے کیلئے مزید ترقی خوشحالی و کامرانی لائے گا۔ صدر ریجا نے کہاکہ عباس شبیر کی لگن اور محنت سے ٹیلون نیوز آگے بڑھے گا۔

دوسری جانب نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ٹیلن نیوز کی بحالی اور کامیابی سے نشریات کے دوبارہ آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے شدید تشویش کا شکار صحافتی برادری کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے۔

صدر این پی سی اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت ایگزیکٹوو گورننگ باڈی کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں چینل کی بحالی پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلن نیوز کی بحالی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے پر سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور ان کے رفقاء کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے بروقت فیصلے نے رمضان المبارک میں سینکڑوں میڈیا ورکرز کو بیروز گار ہونے سے بچالیا۔ چینل کی بحالی کے لیے پر خلوص کاوشوں پر ٹیلن نیوز کیانتظامیہ کو بھی سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدید اروں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام

نیشنل پریس کلب کی جانب سے اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ ادارے کی انتظامیہ اپنے کارکنوں کی فلاحو بہبود کے اقدامات میں پیش پیش رہے گی۔

مزید خبریں