منگل,  10 دسمبر 2024ء
مفتی عبدالقوی نے نئی بننے والی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

دبئی(روشن پاکستان نیوز)ممتاز عالمی سکالر،مبصر، دانشور اور تجزیہ نگار مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ جوبھی پاکستان کا اگلا وزیراعظم بنے پہلی فرصت میں تمام ارکان اسمبلی سے حلف لے کہ آج کے بعد ملک میں کرپشن نہیں ہوگی ،ہم کسی بھی طرح کی تنخواہ نہیں لیں گے، کسی طرح کی مراعات نہیں لیں گے ،ہم نے پاکستان کے بجٹ کو مستحکم کرنا ہے ۔

اپنے ویڈیو بیان میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں موجود ہوں اور اوورسیز پاکستانی کی مجھ سے جو محبت ہے وہ بھی سب جانتے ہیں اور یہاں پر جتنی بھی تقریبات ہوئی ہیں ان میں اوورسیز نے مجھے بہت زیادہ محبت سے نوازا ہے اور ہر شعبہ زندگی، ہر زبان بولنے والے میرے پاکستان کی جتنی زبانیں بولنے والے ہیں سب مجھ سے بہت زیادہ محبت اور پیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ پاکستان کی اسمبلی کا اغاز ہوگیا ہے ،ا سپیکر منتخب ہو گئے ہیں، ڈپٹی سپیکر بھی منتخب ہو گئے ہیں ۔اس موقع پر سنی اتحا دکونسل کے اسپیکرقومی اسمبلی کے امیدوارعامر ڈوگر کی گفتگو بھی بہت عمدہ تھی ،مولانا فضل الرحمن کی گفتگو بھی بہت اچھی تھی، اچکزی بھی بہت اچھا بولے۔

انہوں نے کہا کہ 12 یا 13 جماعتیں جو پچھلی دفعہ مل کر اقتدار میں تھیں اب ان میں سے سات رہ گئی ہیں، اب اس کا معنی یہ ہے ہر ایک اس حقیقت کو سمجھ رہا ہے کہ دوسرے نمبر پہ آنے والا اور تیسرے نمبر پہ آنے والا کیسے پہلے نمبر پر پہنچا؟

مزیدپڑھیں:انٹرا پارٹی الیکشن، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ہوگیا

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایم این ایز کے چہروں سے پتہ چل رہا تھا ،میاں نواز شریف کا چہرہ بھی بتا رہا تھا ہمارے پی ٹی آئی کی دوستوں کا چہرہ بھی بتا رہا تھاکہ وہ کیسے یہاں پہنچے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بھی اور اچکزئی کا بھی چہرہ بتا رہا تھا، بہرحال تمام منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے ارکان کو اوورسیز پاکستانی اور بالخصوص عرب ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جو اقتدار میں بیٹھے ہیں ان سے ایک بات کرتا ہوں کہ خدارا اب آپ اقتدار میں آگئے ہیں جیسے بھی آئے ہیں ،اپنا ماٹو بنائیں کہ کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں ہوگی ،جو شخص عہدے پر ہوتا ہے وہ اتنی کرپشن نہیں کرتا جو اس کے دائیں بائیں ہوتے ہیں وہ سب سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں ،آپ نے کسی مافیا کا کسی طرح کی کرپشن میں ملوث نہیں ہونا ،اور میں انشاءاللہ چارتاریخ کو وزیراعظم کی شام کو پہنچ رہا ہوں اور وزیراعظم بھی چار تاریخ کو منتخب ہو چکے ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ نومنتخب وزیراعظم پہلی فرصت میں تمام ارکان اسمبلی سے حلف لیں کہ آج کے بعد ملک میں کرپشن نہیں ہوگی ،ہم کسی بھی طرح کی تنخواہ نہیں لیں گے، کسی طرح کی مراعات نہیں لیں گے ،ہم نے پاکستان کے بجٹ کو مستحکم کرنا ہے اس کو مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز کی طرف سے کیا تجاویز لے کر ا ٓرہا ہوں یہ میں پاکستان پہنچ کر بتاؤں گا ۔

مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں ان تمام ارکان اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں جو عمران خان کی وجہ سے منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے ہیں اور ان میں سے 21 حضرات وہ بھی ہیں جو جنوبی پنجاب سے منتخب ہو کر اس وقت اقتدار کی کرسیوں پر موجود ہیں ،مجھے یقین ہے کہ جو حضرات اس وقت اقتدار کی کرسیوں پر موجود ہیں ان میں سے دو حضرات تو یقینا بحیثیت وزیر ،دو بحیثیت وزیر مملکت، ایک شخصیت بطور ڈپٹی چیئرمین سینٹ اسی طریقے سے ایک شخصیت بطور گورنر اور تتین شخصیات بطور پارلیمانی سیکرٹری منتخب ہوں گے ۔

انہوں نے کہاکہ میں ان سب حضرات کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں اور ان سے استدعا کرتا ہوں کہ آپ حضرات اسمبلی میں پہنچ گئے ہیں، آپ نے سب سے پہلے جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو دور کرنا ہے، نوجوان نسل میں اپنے پیار اور محبت کو تازہ کرنے کے لیے ایسے اقدامات کرنے ہیں جن سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو اور غربت کا خاتمہ ہو ،سب سے پہلے مسئلہ گندم کا ہے، گندم کی قیمت کو مقرر کریں، کاشتکار کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ آپ صرف حلقہ کے عوام کی خدمت کریں، سرائیکی میں رہنے والے، اوورسیز پاکستانی کے یہ دل کی خواہش ہے کہ ٓاپ اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہوئے صرف اور صرف حلقہ کے عوام کی خدمت کریں اور میرے اوورسیز پاکستانی کے لیے وہ تمام قانون سازی کریں جن میں ان کو ووٹ کا حق بھی ملے اور ان کی قدر و منزلت میں بھی اضافہ ہو ، ان کے جذبات کی طرف دیکھیں ان کی خدمت کو اپنا ما ٹو بنائیں اور اللہ کرے اپ پانچ سال اقتدار میں رہیں لیکن اس عزم کے ساتھ کہ عوام کے لیے خیر اور برکت ثابت ہو۔

مزید خبریں