چوہدری رضوان نصیر مرالہ کی جانب سے مانچسٹر میں شاندار افطار ڈنر اور قوالی نائٹ کا اہتمام

مانچسٹر: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں چوہدری رضوان نصیر مرالہ کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر اور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جو رائل نواب پیرامڈ ہال میں نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس خوبصورت تقریب میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز روح پرور ماحول میں افطار ڈنر سے ہوا، جہاں مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی گئی۔ افطار کے بعد محفل قوالی کا باقاعدہ آغاز ہوا جس نے حاضرین کو ایک روحانی فضا میں داخل کر دیا۔ پاکستان کے نامور قوال قاری وحید چشتی نے اپنے مخصوص انداز اور دلکش آواز میں صوفیانہ کلام پیش کر کے محفل کو گرما دیا۔ ان کی پرفارمنس کو حاضرین کی جانب سے بھرپور داد ملی اور محفل میں موجود افراد جھومتے اور وجد میں آتے دکھائی دیے۔

تقریب کے میزبان چوہدری رضوان نصیر نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک ایسی تقریبات کا انعقاد کمیونٹی کو جوڑنے اور اپنی ثقافت و روایات کو زندہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اور ایسی محافل ان اقدار کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شرکاء نے اس شاندار تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے میزبان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ کمیونٹی میں باہمی روابط کو مزید فروغ مل سکے۔

مزید خبریں