اتوار,  11 جنوری 2026ء
سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو ہلالِ پاکستان سے نواز دیا گیا

ریاض ( وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو پاکستان کے سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ایوارڈ سعودی وزیر کو دیتے ہوئے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا پرجوش استقبال، سحر کامران کا یکجہتی اور خدمت پاکستان پر زور

ملاقات میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا جس پر ماجد القصبی نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا
یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کےلیے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک محرک ہے۔

مزید خبریں