بدھ,  07 جنوری 2026ء
مانچسٹر : عمران خان کی رہائی اور شہزاد اکبر پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان
مانچسٹر : عمران خان کی رہائی اور شہزاد اکبر پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نارتھ ویسٹ ٹیم یو کے کی جانب سے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی رہائی  اورشہزاد اکبر پر حملے کیخلاف کل 6 جنوری بروز منگل بوقت دوپہر 2 بجے احتجاجی مظاہرےکیا جائے گا۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کل مظاہرے کے بعد سورۃ یٰسین کا ختم کیا جائے گا، جس میں تمام شہدا اور عمران خان کیلئے دعا کی جائے گی ۔ اعلان کے مطابق یہ مظاہرہ قونصل جنرل آف پاکستان، 137 ڈکنسن روڈ، مانچسٹر (M14 5JB) کے باہر ہوگا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد عمران خان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: انجینئر علی مرزا کا جیل میں عمران خان کے حوالے سے اہم انکشاف

پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج میں کمیونٹی کے افراد اور کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین نے شرکاء سے پُرامن رہنے اور مقامی قوانین کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں