ریاض (وقار نسیم وامق) پاک میڈیا فورم کا سالانہ اجلاس نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کے بعد آئندہ ایک سال کے لیے تنظیمِ نو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ اجلاس میں اراکین نے باہمی اتفاق رائے سے نئی ذمہ داریاں تفویض کیں۔
نئی تنظیمی ڈھانچے کے مطابق چیئرمین: الیاس رحیم، وائس چیئرمین: وقار نسیم وامق، صدر: ذکاءاللہ محسن، نائب صدر: رانا محمد عظیم، جنرل سیکرٹری: اجمل منہاس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسیب گوندل، انفارمیشن سیکرٹری: عمران اعوان، جوائنٹ سیکرٹری: محمد زرین مجبور کو منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک میڈیا فورم سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید برآں، فورم نے ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کمیونٹی کی مزید مؤثر ترجمانی اور ان کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی کے ساتھ ادا کرتا رہے گا۔










