جمعرات,  16 جنوری 2025ء
شاہد آفریدی کا سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول کا دورہ، بچوں کو زندگی گزارنے کے گر سکھائے

جدہ (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے نامور کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل سکول کا دورہ کیا اور بچوں کو کرکٹ کھیلنے سمیت زندگی کی اننگز کو بہتر انداز سے گزارنے کے بارے میں اہم نصائح دیں۔

اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید اور سکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے شاہد آفریدی کا استقبال کیا، جبکہ بچوں نے بھی ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اندرون و بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بچوں میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے حوالے سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سخت محنت کریں تاکہ وہ ہر شعبے میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

قونصل جنرل خالد مجید اور پرنسپل عدنان ناصر نے کہا کہ شاہد آفریدی پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اور پاکستانی کرکٹ کو عالمی سطح پر مضبوط کیا۔

مزید پڑھیں: جدہ: سردار محمد اقبال کی صحتیابی پر صحافی برادری کی عیادت

مزید خبریں