اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، سونا 500 روپے تولہ مہنگا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا، آج پانچ سو روپے کے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے تولہ ہو گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 1428 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:’’رینٹ اے کنٹینر، پاکستان میںابھرتا ہوا کاروبار‘‘، سابق کپتان محمد حفیظ کا ٹویٹ وائرل
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2645 ڈالر ز ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 6 ہزار 558 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
100 انڈیکس 1453پوائنٹ اضافے سے ایک لاکھ6 ہزار558پوائنٹس پر پہنچ گیا، یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مارکیٹ میں مثبت سرگرمیوں کا مظہر ہے۔