هفته,  18 جنوری 2025ء
اوورسیز پاکستانیز کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے،اسحق ڈار

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اسحق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی اولین ترجیح ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق صدر انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ (ن )سینیٹر اسحق ڈار سے سینئر نائب صدر اور چیف کوآردینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے پندرہ رکنی وفد نے لاہور میں خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر سینیٹر اسحق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کی خدمت کی تھی اب بھی بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کریں گے،پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی اولین ترجیح ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔بیرسٹر امجد ملک نے اسحق ڈار صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میاں محمد نواز شریف ، صدر جماعت میاں شہباز شریف اور صدر اوورسیز سینیٹر اسحق ڈار نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے منشور میں تارکین وطن کا باب رکھ کے اور بامقصد داد رسی کیلئے سولہ نکاتی پروگرام کا اعلان کرکے ملک سے محبت اور اس کے لئے محنت کرنیوالوں کی خدمت کی ہے، اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی بلا رب حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ ن اسحق ڈار نے اوورسیز کی تنظیم نو اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا ہم اللہ کے فضل سے ہمیشہ اسے مخالفین کے شر سے محفوظ رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد پہلے بھی خدمت تھا اب بھی ملکی مفاد میں خدمت ہی ہوگا۔

انہوں نے سب شرکاءکو باری باری بات کرنے کا موقع بھی دیا اور انکی گزارشات نوٹ کیں۔ ملاقات کرنیوالوں میں مسلم لیگ (ن )جاپان سے سرپرست اعلی رانا ابرار حسین ، لندن سے لیگل ونگ کے صدر چوہدری عنصر محمود، برطانیہ آزاد کشمیر چیپٹر کے سینئر راہنماءراجہ ساجد حسین، سینئر نائب صدر آزاد کشمیر برطانیہ راجہ اشتیاق احمد، ہیڈ آف تاجر ونگ کویت شمشاد تنولی، کینیڈا سے سوشل میڈیا ایکسپرٹ اسد چوہدری، تھائی لینڈ کے صدر آصف مجید اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن تھائی لینڈ جواد بشیر، مسلم لیگ ن چلی کے چئیرمین شیخ تنویر اور مقامی بزنس مین احتشام الحق نے خصوصی شرکت کی۔

اسحق ڈار نے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی بھی کی اور ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے آگاہ بھی کی۔

مزید خبریں