بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پاکستان انٹرنیشنل سطح پر مانگنے والے بھکاری پیدا کررہا ہے؟سوشل میڈیاصارفین سیخ پا

ریاض(روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب میں عمرہ ویزے پر آئے پاکستانی بھیس بدل کر بھکاری بن گئے ہیں اورگداگری کا پیشہ اپنا رہے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستان اورپاکستانی عوام کو بہت زیادہ شرمندگی کا سامناکرنا پڑر ہا ہے،

تفصیلات کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر کچھ کلپس وائرل ہیں جن میں پاکستانی لوگوں کو بھیک مانگتے دیکھا جاسکتا ہے،

ویڈیوزپر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہاکہ کیاپاکستان انٹرنیشنل سطح پر مانگنے والے بھکاری پیدا کررہا ہے؟صارفین نے لکھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو بیکاری ایکسپورٹ کر رہا ہے دوبئی نے اسی لیے ویزے بند کیے ہیں اب یہ پورے گلف میں ہوں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایسا کرنے والے زیادہ سندھی اور پنجابی لوگ ہیں ،

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جب لیڈران لوگ جاکر باہر ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں تو عواموں بے چارے بھی یہی کام کریں گے کیونکہ لیڈر جو ہوتا ہے وہ اپنے عوام کو شعور اور عزت دے تھا ہیں لیکن ہمارے پاکستان میں تم بھی بھیک مانگو ہم بھی مانگے گا تم بھی پاکستان کو لوٹو ہم بھی لوٹے،اللہ پاک رہم فرمائیے ہمارے ملک پاکستان پر اور غریبوں پر!

مزید خبریں