هفته,  27 جولائی 2024ء
مانچسٹر ـ ـ: سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کامولانا طارق کے اعزاز میں پروقار اعشائیہ کا اہتمام

مانچسٹر( شہزاد انور ملک )معروف برطانوی کاروباری شخصیت اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت نےممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل سٹیج پرجب تقریر کیلئے آئے تو شرکانے’ پی ٹی آئی زندہ باد ، پی ٹی آئی جیتے گی‘ کے نعرے لگائے۔ہال پی ٹی آئی کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے بین المذاہب ہم آہنگی پرروشنی ڈالی اور پاکستان میں غریبوں کی مدد کیلئے قائم اپنے ادارے کے بارے میں بھی شرکاکوتفصیلات سے آگاہ کیا۔

عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت نے کہا کہ یہ تقریب ہم نے مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں رکھی ہے جس میں پانچ سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈارنے بھی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ طارق جمیل کی باتیں سن کر ہمیں احساس ہورہاہے کہ ہمیں انسانیت کیلئے کیا کچھ کرنا چاہئے۔یہ تقریب ایک زبردست تقریب تھی جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

عمران خان کے دوست صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ قوم جاگ چکی ہےآپ نے دیکھاکہ کل کیا ہوا پاکستان میں، اب آزادی مل کر رہے گی۔

عشائیہ میں پی ٹی آئی مانچسٹر کی قیادت سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نےشرکت کی۔تقریب میں شریک افراد نے’’ روشن پاکستان نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام بہت اچھا ہوا۔ مولاناطارق جمیل ہر سال یہاں مانچسٹر آتے ہیں۔ان بیان مدلل ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہم یہاں تقریب میں شرکت کیلئے لازمی آتے ہیں۔ شرکانے کہا کہ اس تقریب کی کامیابی کا سہرا انیل مسرت کو جاتاہےکیونکہ وہ ہر سال پوری کمیونٹی کواکٹھا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے پاکستان کیلئے خصوصی اجتماعی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کا مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

عشائیہ کااہتمام آج 11فروری کو شام چھ بجے مانچسٹر میں واقع مقامی ریسٹورنٹ پر کیاگیا۔واضح رہے کہ معزز مہمان گرامی کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی دعوت نامہ جاری کیا گیا تھا۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کیلئےڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News