منگل,  10  ستمبر 2024ء
سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کا مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

مانچسٹر( شہزاد انور ملک )معروف برطانوی کاروباری شخصیت اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت عالم دین مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں عشائیہ دینگے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کاروباری شخصیت انیل مسرت نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ہے،اس موقع پر مولانا طارق جمیل بین المذاہب ہم آہنگی پرروشنی ڈالیں گے جبکہ مولانا طارق جمیل پاکستان میں غریبوں کی مدد کیلئے قائم اپنے ادارے کے بارے میں بھی شرکاکوتفصیلات بتائینگے۔

عشائیہ کااہتمام11فروری کو شام چھ بجے مانچسٹر میں واقع مقامی ریسٹورنٹ پر کیاگیا ہے۔

اس عشائیہ میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد شرکت کریں گے، معزز مہمان گرامی کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے واضح رہے ڈنر میں شرکت کے لیے دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News