هفته,  23 نومبر 2024ء
سیدہ عائشہ صدیقہؓ کایوم وصال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

لیڈز(روشن پاکستان نیوز)ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یوم وصال آج17رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔

مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ کے زیر اہتمام مساجد مدارس خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔جہاں علماء کرام کی جانب سے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کے فضائل و مناقب روشن زندگی اور ان کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ وہ خوش قسمت ترین خاتون ہیں کہ جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور ام المومنین ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہوئی۔ 58 ہجری میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر 67سال چکی تھی ،اسی سال ہی رمضان المبارک میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ بیمار ہوئیں اور چند روز علالت کے بعد 17 رمضان المبارک 58 ہجری کی رات وصال فرما گئیں۔

آپؓ کی وصیت کے مطابق آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا ۔

اس دن آپ کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے اور آپ کی شان بیان کی جاتی ہے۔

مزید خبریں