بریڈ فورڈ(روشن پاکستان نیوز)جمعیت تبلیغ الاسلام برطانیہ کے زیر اہتمام یکم اپریل بروز پیرایک عظیم الشان افطار ڈنر منعقدکیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت تبلیغ الاسلام برطانیہ کے زیر اہتمام یکم اپریل بروز پیر ایک عظیم الشان افطارڈنرکا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہاگیاکہ خواہش مند حضرات یکم اپریل بروزپیر شام پانچ بجے سے لے کے سات بجے کے درمیان پروگرام میں شریک ہوسکتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق تمام دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس عظیم الشان افطار ڈنر میں شریک ہوکرمتحد اور ایک ہونے کا ثبوت دیں۔
انتظامیہ کی طرف سے خواہشمندوں سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ہمراہ کھانےکی کوئی سی ایک ڈش بھی لائیں اورمل بیٹھ کر اس عظیم الشان افطارڈنر سے لطف اندوزہوں۔
مزیدپڑھیں:وزیرِ اعظم شہبازشریف کی چینی سفارتخانے آمد، باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت
اسی طرح وقت کو اپنے دوستوں اور ہمسایوں کے سات قیمتی اور یادگاربھی بنائیں ۔
انتظامیہ کی طرف سے تمام افراد کودعوت عام دی جاتی ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے ایک کیو آر کوڈ بھی متعارف کرایاگیا ہے اورکہا گیا ہے کہ شرکت کی خواہش مند حضرات کیو آرکوڈ سکین کر کے اس افطار ڈنرمیں ہمیں جوائن کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر انتظامیہ نے شرکت کے خواہش مندافرادسے اپیل کی کہ وہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔
مزیدمعلومات کیلئے استاد توقیر نوشاہی سے 5861762پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق خواہش مندافراد نیو بلڈنگ پروجیکٹ جمعیت تبلیغ الاسلام ٹولرلین بریڈ فورڈ وقت مقررہ پر پہنچ جائیں۔