منگل,  10  ستمبر 2024ء
روف حسن سازشی،سینئر نائب صدرشیرافضل مروت ایک بار پھر سینئرقیادت کیخلاف کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینئر نائب صدر تحریک انصاف شیر افضل مروت کانوٹیفکیشن سے متعلق لاتعلقی کا اظہار ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے حامد خان نے جھوٹ بولا، انہیں ہٹایا گیا ہوتا تو اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے گوہر خان سے کہا کہ رؤف حسن کے بیانات موجودہ حالات میں نقصان دہ ہیں، جس کے بعد انہیں آئندہ سخت اجتناب برتنے کا پیغام دیا گیا ۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ قطعی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ آزاد امیدوار پارٹی کے ساتھ وفادار رہے گا یا نہیں، آزاد امیدواروں کو پارٹی سے توڑا جاسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی تقریباً دس فیصد سے زیادہ امیدواروں کو ذاتی طور پر نہیں جانتے۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنےکی ہدایت کر دی تھیں اور انہیں اسلام آباد طلب کیا گیا تھا۔گزشتہ روز شیر افضل مروت نے پارٹی ترجمان رؤف حسن پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ رؤف حسن نگران حکومت میں موجود اپنے بھائی فوادحسن فواد کیلئےکام کر رہے ہیں، رؤف حسن سازشی ہیں، پارٹی میں دراڑیں ڈالنے میں مصروف رہتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں وکلا کی ٹیم سے نکالا گیا اور پھر انتخابی مہم چلانے سے بھی روک دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News