پیر,  16  ستمبر 2024ء
ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، نام بھی سامنے آ گیا

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی اور مشہور مصنفہ فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاطمہ بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا اور ننھے مہمان کا نام بھی بتایا۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

اس نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بیرا رکھا۔ اس کے ساتھ والدین نے سوشل میڈیا صارفین سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو اور امریکی شہری گراہم بیرا (جبران) کی مختصر شادی کی تقریب گزشتہ سال 28 اپریل کو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری میں فیملی ہوم 70 کلفٹن میں منعقد ہوئی تھی۔ جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News