اتوار,  08  ستمبر 2024ء
برطانیہ میں مسجد سے گھر آنیوالے پاکستانی نژاد بچے پر حملہ، دیکھیں تفصیلات

برطانیہ میں مسجد سے گھر آنے والے پاکستانی نژاد نوجوان کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنادیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کوئنز پارک کے قریب پیش آیا جہاں پاکستانی نژاد 13 سالہ لڑکا مسجد سے گھر واپس آرہا تھا کہ حملہ آوروں نے اسے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمسن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمسن بچے کی کمر پر زخم ہیں، زخموں کی گہرائی کے باعث اس کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق پارک کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News