بہاولپور(روشن پاکستان نیوز)بہاولپور میں ریت پھینکتے ہوئے ڈمپر کی زد میں آکر 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کھلے میدان میں کھیل رہے تھے کہ ڈرائیور نے ریت سے بھرا ڈمپر الٹ دیا۔ جب تک گھر والوں نے انہیں ریت سے نکالا دونوں بچے مر چکے تھے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ موت حادثاتی ہے، کارروائی نہیں چاہتے۔