اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا فارمولہ تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا، این ایف سی کے خلاف کوئی تجویز منظور نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے ریونیو میں بہتری کے لیے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، آئی ایم ایف پہلے بھی این ایف سی میں ترامیم کا مطالبہ کرتا رہا ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں کیا جا سکتا۔
ذرائع کے مطابق این ایف سی کے اخراجات میں وفاق اور صوبے مل کر نئی حکمت عملی بنا سکتے ہیں، وفاق اور صوبوں میں مشترکہ طور پر بجلی کے خسارے کو برداشت کرنے کی حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے، متعلقہ اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔ سیکورٹی کے لئے.
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔