جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
مہنگائی سے پریشان عوام کی سن لی گئی، گھی کی قیمتوں میں فی کلوبڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پنجاب بھر میں گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفیع حسین کی زیر صدارت رمضان مانیٹرنگ وزارتی کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔

گھی مینوفیکچررز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا، فیصلے کا اطلاق آج سے ہو گا۔

صوبائی وزیر شافع حسین نے یہ کہا کہ گھی مینوفیکچررز کیجانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید خبریں