هفته,  23 نومبر 2024ء
انصاف دینے والےہر دروازےپر دستک دیں گے، سراج الحق

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے الیکشن میں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی،کہ سپریم کورٹ سمیت انصاف دینے والوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ الیکشن جعلی ہیں اور جو حکومت بنے گی وہ بھی جعلی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سفارش پر ایسے شخص کو وزیر خزانہ لایا گیا جو پہلے ہی منتخب تھا، اگر معیشت کو ٹھیک کرنا ہے تو سود، غیر ترقیاتی فنڈز اور آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں۔

پاکستان اور عالم اسلام ،غزہ جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چوکوں اور چوراہوں پر احتجاج کریں گے، مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، غزہ پر عالم اسلام کی بے حسی مجرمانہ خاموشی ہے۔

مزید خبریں