هفته,  23 نومبر 2024ء
پاناما ریفرنس،حسن، حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پرعدالت کی جانب سے نیب کوبڑا کا حکم

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاناما ریفرنسز میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو ریکارڈ تیار کرنے اور جمع کرانے کے لیے 19 مارچ تک کا وقت دے دیا۔

جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی، سہیل عارف اور عثمان مسعود عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی، جس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو 19 مارچ تک کا وقت دے دیا۔

جج ناصر جاوید رانا نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس احتساب عدالت نمبر 1 اور 3 کا چارج ہے جب کہ میں احتساب عدالت نمبر 2 کا ڈیوٹی جج بھی ہوں، مجھے احتساب عدالت نمبر 2 کا چارج بھی ملا ہے۔ ، آج نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا.

بعد ازاں عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں