اتوار,  21  ستمبر 2025ء
بلدیاتی انتخابات، مینگھم کونسل سے محمد علی اسلام کاالیکشن لڑنے کااعلان

مننگھم(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مننگھم کونسل پر محمد علی اسلام نے آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میرا نام محمد علی اسلام ہے اور میں آزاد امیدوار کی
حیثیت سے2مئی کو ہونے والے مننگھم کے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ مننگھم میں کونسل ٹیکس کو کم کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ، صحت عامہ کی سہولیات بھی ناکافی ہیں اور ان تمام تر مسائل کی ذمہ دار اس وقت کی برسراقتدار پارٹی لیبر کونسل ہے۔

مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی،عمرایوب کا سخت ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہاکہ اس سال وسیع تر کامیابی ملے گی ،میرے پاس عوام کیلئے بہترین منصوبے ہیں۔ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ بس!بہت ہوگیا،اب وقت آگیا ہے کہ ہم اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مددکریں جو اسرائیل کے مظالم کا شکار ہیں۔

محمدعلی اسلام نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے پارٹی کی سیاست کو مسترد کر دیں اور اور انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے فلسطین کا ساتھ دیں ۔

مزید خبریں