هفته,  23 نومبر 2024ء
پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالادوبارہ بھی نکالیں گے.سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آج سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز حافظ آباد سے کردیا۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو فارغ کردیا ، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بھی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس روزگار نہ ہوتا، آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

قائد نواز شریف نےحافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میں جہاں کھڑا ہوں کئی سال پیلے کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ میرا اس شہر حافظ آباد سے بہت پیار ہے۔ اس شہر اور ضلع کے لوگوں سے بڑا پیار ہے۔ کئی سالوں کے بعد میں آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔ آپ نے جس طرح محبت پیار سے میرا استقبال کیا۔ اور میری بہن اور سائرہ اور مریم کا استقبال کیا میرے اندر بے گناہ محبت کا اضافہ ہو گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی آیا ہوں لیکن ایسا جزبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ آپ کے دل میں جو نواز شریف کے لیے پیار ہے نظر آ رہا ہے اور میرے دل میں جو آپ کے لیے پیار ہے نظر آ رہا ہے۔ 

انہوں ںے بتایا کہ میں ملک سے باہر تھا ہر گھڑی ہر منٹ آپ کو یاد رکھا۔ 2017 میں جب نواز شریف کو نکال دیا گیا صرف اس لیے بیٹے سے تنخواہ نہیں کی گئی۔ اگر نہ نکالا جاتا تو آج حافظ آباد کے اندر کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس باعزت روزگار نہ ہوتا۔ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کوئی بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا۔ گیس اور بجلی کے بل زیادہ نا ہوتے روٹی نان سستا ملتا۔ ڈالر آج بھی کم قیمت پر ہوتا پاکستان ترقی کے مقام پر ہوتا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو گرفتار کر کے جعلی مقدمات میں نہ الجھایا ہوتا تو پاکستان ترقی کے عروج پر ہوتا۔ آپ جانتے ہیں لوڈ شیڈنگ اس ملک میں عروج پر تھی اس ملک سے لوڈ شیڈنگ کس نے ختم کی۔ لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی۔ 

اس ملک میں دہشت گردی تھی روز شہری شہید ہوتے تھے ہم نے اس ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا۔ آج موٹروے سے آپ کاسفر آدھا ہوا کہ نہیں ہوا۔ یہ جوش جذبہ کہاں سے آیا ہے۔ آپ میرے ساتھ وعدے کریں کہ ہم سب کہ ساتھ مل کر   پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ نواز شریف کے علاوہ پارٹی کے صدر شہباز شریف، سینیئر نائب صدر مریم نواز اور پارٹی رہنما سائرہ افضل تارڑ بھی جلسے سے خطاب کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نواز شریف، عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے اور خوش حال مستقبل دینے کے اپنے ایجنڈے پر بات کریں گے۔

مزید خبریں