منگل,  10  ستمبر 2024ء
پاکستان مزید سیاسی انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھ سکتا.اذکاء حمید چوہدری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )این اے 48 کی امیدوارتزئین اذکاء حمید چوہدری نے ایران کی جانب سے بلوچستان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ حملہ بڑا امیچور ہے کیوں کہ ابھی اس وقت مسلم امہ کو متحد ہونیکی ضرورت تھی ۔

اگر ہم آپس میں لڑ پڑیں گے تو باقی معاملات کون دیکھے گا؟جبکہ فلسطین کا بھی اتنا اہم معاملہ چل رہا ہے اس میں یہ لوگ کچھ کر نہیں پا رہے ،مگر آپس میں لڑتے جا رہے ہیں اسطرح تو دوسرے ممالک کو فائدہ ہو گا۔

مسلمان ممالک کو سوچنا چاہیے اگر کوئی ایسے معاملات ہیں بھی تو جذباتی ہو کر حملے کرنے کے بجائے انہیں گفت و شنید سے حل کرنا چاہیے ہے
انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں بھی بہت سے ایشوز چل رہے ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ وہ لوگ کس طرح ان ڈائریکٹلی اسے استعمال کر رہے ہیں۔

ایران کو تھوڑا سمجھداری کا ثبوت دینا چاہیے انہیں چاہیے تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ بات چیت کرتے ۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان تو وہی ہے کہ جس کے شر سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے ،تو اگر ہم آپس میں ہی اتفاق نہیں کرینگے تو باقی تو پھر ہم پر چڑھ ہی دوڑیں گے ۔

اور اسی وجہ سے ہم سب پوری دنیا میں معاملات بھگت رہے ہیں فلسطین دیکھ لیں یا کشمیر کو ہی دیکھ لیں،اگر بھارت کرتا تو اسکی سمجھ بھی آتی ،مگر ایران تو مسلمان ممالک میں سے ہے ۔

یہ حملہ نہایت قابل مذمت ہے
پاکستان میں موجودہ سیاسی رسہ کشی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں نوجوان پڑھی لکھی قیادت اور ان کی سیاست کی ضرورت ہے پاکستان مزید انتشار کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھ سکتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News