اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے حکومت سے مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کر دیں۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 10 متنازعہ حلقوں کا آڈٹ کیا جائے، تحریک انصاف کی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائے اور احتجاج کی اجازت دی جائے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر یہ اقدامات کیے جائیں تو معیشت، صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک جماعت اقتدار میں آکر دوسری کو تربیت گاہ بناتی ہے۔ بہت سی زیادتیاں ہوئیں۔