هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ڈگری جعلی نکل آئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب محمد کھوسو کی ایم بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔

جامعہ سندھ جامشورو کے مطابق شعیب محمد کھوسو نے تقرری کے لیے ڈگری جمع کرائی تھی، تصدیق پر جعلی ثابت ہوئی۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی جانب سے جمع کرائی گئی ڈگری گیتاشنکر کی تھی۔

اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کا کہنا ہے کہ میری ڈگری درست ہے جس کی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کی ہے۔

درخواست گزار ملک امجد فاروق کے وکیل نوید ملک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی دستاویزات جمع کرائیں۔

عدالت طلب کی استدعا پر ڈی جی سپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی تصدیق جمع نہ کرا سکے۔

واضح رہے کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تقرری کو امجد فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید خبریں