گوجرانوالہ( دلشاد علی )گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جی ٹی روڈ میں ڈسڑکٹ ہیڈ ماسٹر ز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کے ہائی سکولز میں ہونے والے ادبی پروگرام،نصابی ہم نصابی مقابلہ جات ہائی سکولز کے مابین مختلف کھیلوں کے مقا بلہ جات ،پنجاب ادبی و ثقافتی میلہ جشن بہاراں کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی ، سید جواد حیدر شیرازی ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن، سی ای او ایجوکیشن جاوید لطیف، ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر (SE) ملک محمد خالد جاوید اعوان تھے۔
تقریب میں آصف سعید صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن،جنرل سیکرٹری چوہدری شہباز وڑائچ،چوہدری شفاعت فنانس سیکرٹری،ثاقب شعیب،سابق سی ای او افضل شاہد ،سابق صدر محمد ذکریا ، سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اسماعیل، جنرل سیکرٹری حبیب احسن کلیم ، ایس ای ایس ٹیچر زایسوسی ایشن صدر محمد عارف کھوکھر۔جنرل سیکرٹری حافظ محمد اشفاق، محمد اشرف مغل ،ظہیر بابرسمیت کثیر تعداد میں اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ موجودہ حکومت گورنمنٹ سکولوں کے طلبہ و طالبات کی تعلیم پر فوکس کیے ہوئے ہے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ ،طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے ۔طلباء زندگی کے ہرشعبہ میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کے لیے محنت سے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء پر بھاری ذمہ داری عاہد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم کو حاصل کرکے ملک کے ہر شعبہ میں بہترین خدما ت سرانجام دیں۔ نصابی ہم نصابی سرگرمیاں، جشن بہاراں کے کھیل، میلے اور کوئز کے پروگرام طلباء کی شخصیات میں نکھار پیدا کرنے کے علاوہ قوت اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس لیے ایسے پروگراموں میں طلباء کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائے۔
اس موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کواس سال ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ جیت کر ڈویژن میں رنر اپ جبکہ ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے سمیت گوجرانوالہ بھر کے گورنمنٹ سکولز کو مختلف کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے پر پوزیشن ہولڈر طلباء و اساتذہ میں انعامات کپ ،ٹرافیاں اور شیلڈز جبکہ ضلع بھر کے سکولز کے جو ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ہوئے ان کو بھی شیلڈز سے نوازا گیا۔
کمشنر سید نوید حیدر شیرازی گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جی ٹی روڈ میں ڈسڑکٹ ہیڈ ماسٹر ز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کے ہائی سکولز میں ہونے والے ادبی پروگرام،نصابی ہم نصابی مختلف کھیلوں کے مقا بلہ جات کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کررہے ہیں۔