اکثر لوگ سحری میں معمولی سی غلطی کر کے اپنا روزہ مشکل بنا لیتے ہیں اور بعد میں اسے موسم یا خراب صحت سے جوڑ دیتے ہیں۔
سحری میں کھائی جانے والی غذاؤں کا انتخاب احتیاط سے کرنا چاہیے تاکہ سحری کے بعد سے افطار تک آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
تلی ہوئی چیزیں
سحری میں بہت زیادہ تلی ہوئی اشیاء اور مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کے کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کو متاثر کر سکتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ کو زیادہ بھوک لگ سکتی ہے۔
مرچیں
مرچیں کھانے میں ذائقہ بڑھاتی ہیں لیکن سحری میں بہت سی مرچوں والا کھانا کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں جلن ہوسکتی ہے۔
صبح کے وقت بہت سی مرچوں والی غذائیں اکثر پیٹ میں جلن کا باعث بنتی ہیں۔
چائے یا کافی
سحری میں تھوڑی سی چائے یا کافی کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
سحری میں بہت زیادہ کھانے سے معدے اور صحت خراب ہونے کے ساتھ ساتھ مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں، اس لیے متوازن اور اچھی غذائیں کھانے سے صحت اور روزہ دونوں میں بہتری آسکتی ہے۔
سحری میں کون سی غذائیں فائدہ مند ہیں؟
سحری میں پروٹین، فائبر، کم چکنائی والی غذائیں اور پانی کا زیادہ استعمال اچھا سمجھا جاتا ہے۔
سحری میں دودھ، دہی، پھل اور سبزیاں کھانے سے روزہ اور صحت دونوں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔