اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز) شزہ فاطمہ کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شازہ فاطمہ کو وزیر مملکت برائے آئی ٹی کا قلمدان سونپ دیا۔ سیکرٹری وزیراعظم اسد رحمان گیلانی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام وزراء کو قلمدان سونپے ، خواجہ آصف کو دفاع، ہوا بازی اور دفاعی پیداوار کے قلمدان سونپے گئے ہیں، اسحاق ڈار ملکی وزیر برائے امور خارجہ ہوں گے، جبکہ وزیر برائے احسن اقبال منصوبہ بندی اور ترقی؎ ہوں گے۔ آئی پی پی کے علیم خان نجکاری کے وزیر ہوں گے جبکہ جام کمال کو وزیر تجارت کا عہدہ دیا گیا ہے۔