هفته,  23 نومبر 2024ء
سینٹ انتخابات تک عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز ) اڈیالہ سینٹرل جیل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کو نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دو ہفتوں کیلئے عمران خان سمیت تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کی ملاقاتوں اورجیل وزٹس پر پابندی عائدکر دی ہے ۔ جیل کے اندر اور بیرون سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سینٹ انتخابات تک دو ہفتوں تک کسی بھی قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب میاں فاروق نذیر کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ، انٹیلیجنس اطلاعات کی روشنی میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں دو ہفتوں کے لیے عمران خان سمیت تمام قیدیوں و حوالتیوں کی ملاقاتوں اورجیل وزٹس پر پابندی عائد کردی۔

یاد رہے کہ اڈیالہ سینٹرل جیل میں سابق وزیراعظم بانی چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان ،سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر ہائی پروفائل قیدی سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدیوں پردو ہفتوں تک جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی

مزید خبریں