اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسرائیل نے ماہ رمضان کا بھی احترام نہیں کیا، غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید اور 106 زخمی ہوگئے۔
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے ماہ رمضان میں بھی جاری، شمالی غزہ، خان یونس اور رفح میں بمباری سے معروف فلسطینی فٹبالر محمد برکت سمیت 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد غذائی قلت کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔
قابض اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی شب رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ جانے والی سڑکوں کو بند کردیا۔