هفته,  23 نومبر 2024ء
روزے کا مقصد گناہوں سے بچنا، تقویٰ اختیار کرنا ہے،ڈویژنل صدر انٹرنیشنل ہیومن ڑائٹس موومنٹ رانا امجد حسن

گوجرانوالہ(دلشاد علی ) ڈویژنل صدر انٹرنیشنل ہیومن ڑائٹس موومنٹ رانا امجد حسن نے کہاکہ روزہ تقویٰ اور پرہیز گاری سکھاتا ہے، تزکیہ نفس کیلئے ہماری سوچ اور خیالات پاکیزہ ہونے چاہئیں، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہے۔

یہ ہمیں بخشش کا موقع فراہم کرتا ہے، ہمیں گناہوں سے توبہ کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ رمضان اور قرآن آپس میں لازم و ملزوم ہیں، اس مقدس ماہ میں ہمیں قرآن کریم ترجمہ، تفسیر کے ساتھ اور سمجھ کر پڑھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ روزے کا مقصد گناہوں سے بچنا، تقویٰ اختیار کرنا ہے، روزے کا سب سے بڑا فائدہ اور حکمت یہ ہے کہ اس کے ذریعے نفس پر کنٹرول کر کے اللہ کی اطاعت و فرماں برداری کرنے اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کا مزاج بنتا ہے۔

رانا امجد نے رمضان المبارک کے آغاز پر اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے کہا کہ تمام اہلِ ایمان رمضان المبارک کا ایمانی جوش و جذبہ کیساتھ استقبال کریں، اللہ کا کروڑہا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر رمضان المبارک کی ساعتیں عطاء کیں۔

انہوں نے کہا بہترین استقبال یہ ہے کہ روزے رکھیں، مخلوق خدا کی مقدور بھر مدد کریں اوراہلخانہ کا خیال رکھیں۔

مزید خبریں