گوجرانوالہ(د لشاد علی) بازاروں میں بھی مہنگائی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ رمضان المبارک آتے ہی گرانفروشوں کی من مانیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں۔ سرکاری نرخنامے ہوا میں اڑا دیئے گئے۔ مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔
شہریوں کو سستے بازاروں سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔اتوار بازاروں میں پیاز 330روپے کلو ہو گیا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
سبزی اور فروٹ کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا۔ دکاندار ادرک کی سرکاری قیمت 560کے برعکس 640روپے وصول کرنے لگے۔
ٹماٹر 160روپے کلوسبز مرچ 320روپے کلو شملہ مرچ 280روپے اور فارمی مرغی 416روپے کلو تک کر دی گئی۔ پھیکا آلو 74روپے کلو سفید 51روپے ایرانی پیلا پیاز 220روپے کلو دیسی لہسن 640 چائنا لہسن 680 سبز توری 220ٹینڈا ولایتی120ماڑو120بھنڈی320کدو170آلوکی180حلوہ کدو 90کریلا280 بینگن150کھیرا90اروی230پالک40، ساگ30مٹر160،سبز مرچ 320اور سرخ مرچ تازہ400روپےلیموں540 پھول گوبھی125بند گوبھی95گاجر 70 چقندر 170 چونگاں680سیب کالا کلو250سے 310روپے سیب گولڈن160سے 210 سیب سفید150سے 200 سیب ایرانی 300سے 350 انار قندھاری 340سے 400 کیلا 200روپے درجن مالٹا100روپے مالٹا شکری150سے 240 کینو260کینو سپیشل 300روپے درجن جبکہ کھجور مضافتی 650روپے کلو کھجور ایرانی 480روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورانتظامی افسروں سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی پرقابو پایاجائے۔