گوجرانوالہ(دلشاد علی )گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع میں یکم مارچ سے اب تک تقریبا 8 ٹن کوڑا کرکٹ شہر سے ڈمپنگ سائٹ منتقل کر دیاہے، شہر سے روزانہ درجنوں پلاٹوں میں لگے کوڑے کے ڈھیر بھی صاف کئے گئےستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے تحت گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا گوجرانوالہ شہر میں صفائی آپریشن یکم مارچ سے بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
شہرمیں عوامی آگاہی کیلئے آگاہی واک کے ساتھ ساتھ کمرشل مارکیٹوں، دوکانوں، سپر سٹورز پر اور گھر گھر ٹیمیں جاکر شہریوں میں صفائی کی اہمیت وافادیت بارے آگاہ کررہی ہیں۔ آگاہی واک میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و ملازمی کے علاوہ سول سوسائٹی، تاجر برادری نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔
مہم کے دوران شہری ودیہاتی علاقوں کی صفائی ستھرائی، کوڑا دانوں کی تنصیب کے ساتھ راوزانہ کی بنیاد پر کوڑا دانوں کو خالی کرنا، نالوں /نالیوں کی صفائی، ڈمپنگ سائٹس اور کھلے خالی پلاٹوں کی صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، چئیرمن کاشف اسماعیل گجر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ نے کہا ہے کہ “ستھرا پنجاب” مہم کا آغاز یکم مارچ سے ہوچکا ہے اور یہ خصوصی صفائی و آگاہی مہم 31 مارچ 2024 تک جاری رہے گی۔
اس دوران صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہری اور مضافاتی علاقوں میں خصوصی صفائی نئے کوڑا دان جہاں ضرورت ہو گی رکھے جارہے ہیں، مانومنٹس کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اوپن ڈرین/ چھوٹی نالیوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔
عوام الناس میں کوڑا دانوں تک کوڑا کرکٹ پہنچانے اور شہریوں کو اپنے گردونواح کی صفائی ستھرائی میں معاونت کی تلقین بھی کی جارہی ہے۔چیئر مین اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے کہا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لیے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تمام آپریشنل گاڑیاں اور محنتی ورکرز دن رات کوشاں ہیں۔
سینیٹری ورکرز، ڈرائیورز اور مانیٹرنگ سٹاف شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام کوڑا کلیکشن پوائنٹس، کنٹینر پوائنٹس کے اطراف بھی خصوصی صفائی کی جائے گی اس کے علاوہ کوڑا کرکٹ کو صرف مخصوص جگہوں یا کنٹینرز میں پھینکنے کے حوالے سے شہریوں کی آگاہی کے لیے کوڑا دانوں کے اطراف چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔
صاف ستھرا پنجاب مہم کا پیغام گوجرانوالہ کے ہر شہری تک پہنچانے کے لیے تمام زونز میں خصوصی صفائی آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس میں سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، تاجر برادری، صفائی کے شعبہ میں کام کرنے والی این جی اوز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
پنجاب صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور معمول کے صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ خصوصی پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صاف پنجاب مہم کو عوامی توقعات کے مطابق کامیاب بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں اس کے علاوہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔