پیر,  16  ستمبر 2024ء
گرا ں فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز، ایک ہفتے میں 1757 گرفتار، سینکڑوں مقدمات درج

گوجرانوالہ (دلشاد علی)رمضان المبارک میں پنجاب میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کے عمل میں بھی سرعت لاتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران انتظامات میں بھی بہتری لائی جائے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران1757 افراد کوگرفتار اور 639  مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشی میں ملوث دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔
پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔صوبائی وزرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول اقدامات کو مزید موثر بنا یا جائے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیاء کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اضلاع میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں ڈپٹی کمشنرز خود مقرر کرتے ہیں،نرخنامہ پر عملدرآمد بھی انکی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں سبزیوں، دالوں کی قیمتوں میں فرق کا کوئی جواز نہیں۔چیف سیکرٹری نے تمام اضلاع کے نرخناموں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر طلب کی اور ہدایت کی کہ قیمتوں کی موثر نگرانی کیلئے انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک رہیں۔ 
گوجرانوالہ، قصور، بہاولنگر سمیت 10اضلاع میں راشن بیگز کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج کا بنیادی مقصد مستحق افراد کو راشن بیگز کی گھر کی دہلیز پر فراہمی ہے،یقینی بنایا جائے کہ مستحق افراد کو راشن بیگز انکے گھروں پر ہی ڈلیور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن بیگز گھروں کی دہلیز پر فراہم نہ کرنے والے عملہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چیف سیکرٹری نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو راشن بیگز میں فراہم کی جانیوالی اشیاء کے معیار کی سخت چیکنگ کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، صنعت، زراعت اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے شرکت کی اس کے علاؤہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینشن افضال قمر وڑائچ ،ای سی جی تنویر یاسین ،ڈائریکٹر زراعت جاوید اقبال ،ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق ،ای اے ڈی محمد عمران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کمشنر دفتر میں شریک تھےجبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
کمشنر نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 6لاکھ 53ہزار909 خاندانوں میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے اور20رمضان سے قبل فوڈ ہیمپرز تمام خاندانوں میں تقسیم کر دئیے جائیں گے ۔اس پیکج سے3کروڈ 18لاکھ 12ہزار 814افراد مستفید ہونگے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News