جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
خیبر پختونخواہ حکومت کا رمضان پیکیج میں نقد رقم دینے کا اعلان

پشاور (روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا ہ حکومت نے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ہ ظاہر شاہ طورو نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پلان تشکیل دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دی جائے گی، نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانا ہے۔

وزیرِ خوراک خیبر پختونخواہ ظاہر شاہ طورو کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تقریباً 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10ہزارروپے دیے جائیں گے۔

وزیرِ خوراک خیبر پختونخواہ ظاہر شاہ طورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News