لاہور(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رہا کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خاندانی ذرائع نے دونوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ میں احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور انہیں رات گئے رہا کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ایم پی اے میاں ہارون اکبر کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو شادمان میں جلسے سے حراست میں لیا گیا۔