اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الوداعی بیان جاری کیا ہے۔
صدر پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بطور صدر ملک کے عوام کی خدمت میرے لیے باعث فخر رہی، اللہ میری کوتاہیوں پر مجھے معاف کرے، اچھے اعمال کا اجر دے، میری اہلیہ ثمینہ علوی بھی اس دعا میں مرے ساتھ شریک ہیں۔
پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے باعث عز اور افتخار ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 9, 2024
اللہ میری کوتاہیوں سے درگزر فرمائے اور جو اچھےکام کیے ہوں اس کا اجر عطا فرمائے۔ @Saminalvi میرے ساتھ اس دعا میں شریک ہیں۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک شاندار مستقبل ہمارے ملک کا منتظر ہے۔
رب اغفر وارحم وأنت خير الراحمين
عارف علوی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور پاکستان کے 13 ویں صدر کے ایکس ہینڈل پر میرا یہ آخری پیغام ہے، یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا، میں صدر پاکستان کا ایکس ہینڈل ملک کے 14 ویں صدر کو منتقل کر رہا ہوں۔
@PresOfPakistan
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 9, 2024
کے اس ایکس ہینڈل پر پاکستان کے 13ویں صدر کے طور پر یہ میری آخری پوسٹ/ٹویٹ ہے۔ یہ اکاؤنٹ اگست 2018 میں میں نے بنایا تھا۔
میں آج @PresOfPakistan کا مکمل کنٹرول پاکستان کے 14ویں صدر کے حوالے کرنے جا رہا ہوں۔