منگل,  26 نومبر 2024ء
چارج سنبھالتے ہی ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کامختلف دفاتر اور برانچوں کادورہ ،اہم ہدایات بھی جاری

گوجرانوالہ( دلشاد علی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈپٹی کمشنر کمپليکس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر، ضلعی کنٹرول روم اور مختلف برانچوں کمپلینٹ سیل اور دیگر کادورہ کیا۔
دفاتر اور برانچوں میں صفائی ستھرائی، فائلوں، دفتری ریکارڈ کو مناسب جگہ پر اور محفوظ طریقے سے رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے افسران سے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کا کنبہ ہے، مخلوق کی فلاح میں ہی خدا کی خوشنودی و رضا شامل ہے۔ ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے عوام کو ریلیف ملے۔

دورہ کے دوران انہوں نے سائلین کے مسائل بھی سنے اوران کے بیٹھنے کے لئے انتظار گاہ بنانے کی ہدایت کی انہوں تمام افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کو اپنا لازم حصہ بنائیں اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام برانچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ برانچوں کے انچارج یا افسران کو ہدایت کی کہ کمروں میں روشنی کا مناسب انتظام کیاجائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کمروں کی قابل مرمت کھڑکیاں، کرسیاں اور میزوں علاؤہ دیگر کی فوری مرمت کے لیے تحریری طور پر آگاہ کریں، دفاتر اور برانچوں میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے۔

دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ( ریونیو) محمد مطاہر امین مین وٹو، (جنرل) شبیر حسین بٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران و سٹاف ممبران ہمراہ تھے۔

مزید خبریں