هفته,  23 نومبر 2024ء
افسوسناک خبر، سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

سرگودھا میں سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نجی اسکول کے طالب علم سمیع اللہ کو سبق یاد نہ کرنے پر استاد نے ڈنڈے سے مارا جسکی وجہ سے اس کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی۔

پولیس کے مطابق طالب علم کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث پہلے سرگودھا اور بعد ازاں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا اور متوفی طالب علم سکول کے ہاسٹل میں مقیم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مفرور استاد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں