اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم مخصوص نشستوں کےلیے قانونی جنگ لڑیں گے۔
ایک بیان میں علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے کرتا آیا ہے، ہماری مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو نہیں مل سکتیں، دوبارہ فہرست دینے کی کوئی قدغن نہیں تھی، صدارتی الیکشن اورسینیٹ الیکشن کوبھی متنازع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدارتی امیدوارآصف زرداری نےووٹ کاسٹ کرلیا
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ ہمارا آئی ایم ایف پر زور نہیں چلتا ہم صرف ان سے کہہ سکتے ہیں، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے، پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے۔











